اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگراہ کے موقع پہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ امام خمینیؒ کی کرشمہ ساز شخصیت ہی تھی کہ جس نے نہ صرف ایران کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی بلکہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کی بھی پیشین گوئیاں کیں جو ان کی رحلت کے بعد درجہ اتم پوری ہوتی چلی گئیں۔ یہ امام خمینیؒ کی ہی پیش گوئی تھی کہ سوویت یونین بہت جلد پارہ پارہ ہو جائے گا اور دنیا نے دیکھا کہ خود کو سپر پاور سمجھنے والا ملک جب ٹوٹنے پر آیا تو چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بکھرتا چلا گیا۔ یہ بصیرت، دانائی اور عملی مجاہد ہونے کی صفت امام خمینی ؒکو اہل بیت اطہار علیہم اسلام سے عشق اور ان کی تعلیمات پر آنکھیں بند کر کے کاربند رہنے کی بدولت حاصل ہوئی خصوصاً امام خمینیؒ نے ظالم کے خلاف قیام کرنے اور حق کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنا نواسۂ رسول حضرت امام حسین ؑ سے سیکھا اور اسے عملی زندگی میں استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی تاریخ ریاست کی بنیاد رکھی جو آج ان کی وفات کے بعد بھی امریکہ اور اسے ہواریوں کو کھٹک رہی ہے ۔
محمد عالم ساجدی نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد سے لے کر تا حال ملت جعفریہ امام خمینی ؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے استعمار کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ یہی نہیں جہاں کہیں مسلمان ریاستوں میں استعمار اور سفلی قوتیں سازشیں کر رہی ہیں۔ رھبر معظم سید علی حسینی خامنہ کی بابصیرت قیادت نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ پیروان ولایت فقیہ دنیا میں ظالموں کے خلاف قیام کرنے کے استعارہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲